ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن:عوامی مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

یمن:عوامی مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

Thu, 28 Jul 2016 11:45:41  SO Admin   S.O. News Service

دبئی 27جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے صوبے الجوف کے دو علاقوں المصلوب اور العقبہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس دوران ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حوثی کمانڈر مبخوت الحصان نے خود کو اپنے ساتھیوں سمیت عوامی مزاحمت کاروں کے حوالے کر دیا۔ ادھر اتحادی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر الغیل گورنری میں ملیشیاؤں کے ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپوؤں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں واقع نہم گورنری میں بھی ملیشیاؤں کی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپیں جاری رہیں۔عوامی مزاحمت کاروں اور سرکاری فوج نے تعز کے جبل صبر میں الصرارہ کے علاقے پر اپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا۔ اس دوران تعز شہر کے مشرق اور شمال میں واقع ٹیلوں پر موجود ملیشیاؤں نے جبل صبر کے اطرف میں واقع دیہاتوں کو شدید طریقے سے راکٹوں اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اسی طرح عوامی مزاحمت کاروں نے پہاڑ کی مشرقی سمت ملیشیاؤں کے ایک حملے کوپسپاکر دیا جہاں دو قصبوں الشقب اور بتع میں گھمسان کی لڑائی ہو رہی ہے۔دوسری جانب عرب اتحادی طیاروں نے تعزصوبے کے مغرب میں واقع المخاء گورنری میں ساحلی دفاع کے عسکری کیمپ پر بمباری کی جہاں ملیشیاؤں کا قبضہ ہے۔ اس کے علاوہ ذباب گورنری اور باب المندب کے شمال میں العمری کیمپ میں بھی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔اتحادی طیاروں نے صنعاء کے مشرق میں واقع خولان گورنری میں بھی حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں، عسکری کُمک اور مجمعوں پر بمباری کی۔

عقدِ نکاح کے لیے خاتون کا زبانی ایجاب وقبول لازمی قرار
ریاض27جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وزیر برائے قانون وانصاف نے نکاح خواں حضرات کے لیے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ نکاح کی رجسٹریشن کے وقت متعلقہ خاتون کا زبانی ایجاب وقبول یقینی بنائیں۔ جب تک خاتون اپنی زبان سے ایجاب وقبول نہ کرے اس وقت تک نکاح کا اندراج نہ کیا جائے۔ سعودی وزیر انصاف الشیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے نکاح کی رجسٹریشن کے مراکز، نکاح خواں حضرات اور فیملی کورٹس کو ہدایت کی کہ وہ نکاح کی رجسٹریشن کے دوران خواتین کے شرعی حقوق کو یقینی بنائیں۔ نکاح خواں خود خاتون سے اس کی زبانی ایجاب وقبول سنے تاکہ اس کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل14میں نکاح کی رجسٹریشن کے حوالے سے نکاح خواں حضرات کو عقد نکاح کی بنیادی شرائط اور ضوابط یقینی بنانے کی تاکیدکی گئی ہے جب کہ آرٹیکل23میں وضاحت کی گئی ہے کہ نکاح خواں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے مرد وزن کے زبانی اور تحریری بیانات لینے کے ساتھ رجسٹریشن فارم پر ان کے دستخط لازمی حاصل کرے گا۔انہوں نے نکاح خواں حضرات پرزور دیا کہ وہ نکاح کی رجسٹریشن سے قبل خاتون کا لفظی اقرار لازمی سنیں۔چاہے عورت مطلقہ ہو یا کنواری ہو، حتیٰ کہ اس کا ولی اس کا والد ہی کیوں نہ ہو۔ خواتین کی زبانی گواہی لازمی لی جائے۔


Share: